146
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا میں بیکری میں گھسنے والے ایک شخص نے نہ صرف چھ کپ کیک چوری کر کے تمام قیمتی سامان چھوڑ دیا بلکہ اس کے نتیجے میں گندگی صاف کرنے کے بعد بیکری سے بھی نکل گیا۔
صبح تین بجے، ایک چور وینکوور میں ایک بیکری کے شیشے کا دروازہ توڑ کر داخل ہوا اور چھ کپ کیکس پر مشتمل ایک پیکج چوری کر لیا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق وہ پہلے بیکری کے باہر 15 منٹ تک کھڑا رہا۔ اس کے دروازے پر دستک دی، پھر شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوا، بیت الخلا گیا اور کافی دیر تک بیکری کے اندر بیٹھا پانی پیتا رہا۔اس کے بعد وہ اٹھا اور ایک جھاڑو اور ایک بالٹی لے آیا تاکہ شیشے کے ٹکڑوں کو بہت احتیاط سے صاف کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں
مرغی پہلےآئی یا انڈا ؟ جانیے دلچسپ سوا ل کا جواب
اتنا وقت گزارنے کے بعد اس نے اسٹور سے صرف چھ کپ کیک چرائے۔بیکری کی خاتون مالک نے بتایا کہ کیک کی قیمت صرف 30 ڈالر ہے اور اسے آرڈر کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ پولیس نے نوجوان چور کی تلاش شروع کر دی ہے۔