اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمال مغربی کیلگری کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے ڈرائیو تھرو میں ایک المناک حادثے کے نتیجے میں ایک 74 سالہ بزرگ خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔
واقعہ جمعرات کی دوپہر 12:30 بجے برینٹ ووڈ شاپنگ سینٹر میں واقع وینڈی کے ریستوران میں پیش آیا۔پولیس اور ہنگامی امدادی ٹیموں کو اطلاع ملی کے ڈرائیو تھرو میں ایک خاتون کو گاڑی کی ٹکر لگی ہے۔ موقع پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ متاثرہ خاتون شدید زخمی حالت میں پڑی ہیں۔ ۔کیلگری پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حادثے سے کچھ دیر پہلے بزرگ خاتون کو کوئی طبی تکلیف پیش آئی تھی جس کے باعث وہ ممکنہ طور پر ڈرائیو تھرو لین میں گر گئیں۔ اس دوران، ایک 17 سالہ نوجوان ڈرائیور، جو ریستوران کی ڈرائیو تھرو لائن میں موجود تھا، انہیں دیکھ نہ سکا اور ان کی گاڑی خاتون سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق نوجوان ڈرائیور جائے وقوعہ پر ہی موجود رہا اور تفتیش میں تعاون کر رہا ہے۔ فی الحال اس واقعے میں کسی قسم کے مجرمانہ الزامات پر غور نہیں کیا جا رہا، اور حکام کا کہنا ہے کہ نہ ہی تیز رفتاری اور نہ ہی گاڑی میں کسی تکنیکی خرابی کا اس سانحے میں کوئی کردار نظر آتا ہے۔یہ واقعہ کیلگری کے باسیوں کے لیے ایک افسوسناک ہے کہ اچانک پیش آنے والے طبی مسائل اور عوامی مقامات پر پیش آنے والے غیر متوقع حالات کتنے جان لیوا ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے معاملات میں فوری طور پر ایمرجنسی خدمات سے رابطہ کریں اور حادثے کا شکار افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کریں۔ حکام نے مرحومہ کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔