بھارت میں ایک خواجہ سرا باپ نے صحت مند بچے کو جنم دے دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ایک ٹرانس جینڈر جوڑا اپنے حاملہ فوٹو شوٹ کے بعد خبروں میں تھا، جس کے 2 ماہ بعد بچے کی پیدائش متوقع تھی، تاہم 8 فروری بروز بدھ کو ایک سرکاری ہسپتال میں طے شدہ وقت سے پہلے خواجہ سرا جوڑے کا آپریشن ہوا۔

خواجہ سرا جوڑے ضیا پال اور زاہد نے ابھی تک اپنے بچے کی جنس ظاہر نہیں کی تاہم ضیاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی زندگی کا بہترین دن ہے، نومولود اور زاہد دونوں خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ خواجہ سرا بھارتی جوڑا 3 سال سے ایک ساتھ ہے۔ ضیا پال ایک ایسا شخص تھا جو اپنی جنس تبدیل کرکے عورت بنی تھی جبکہ زاہد ایک ایسی عورت تھی جو جنس کی تبدیلی سے گزر رہی تھی اور اس عمل میں حاملہ ہوگئی۔ ٹرانس جینڈر جوڑے نے اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے ہارمون تھراپی کروائی۔ زاہد کے خواتین کے تولیدی اعضاء کا آپریشن نہیں ہوا تھا، اسی طرح ضیاء کا ابھی تک مردوں کے تولیدی اعضاء کا آپریشن نہیں ہوا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com