اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمسی توانائی تجدید توانائی کے سستے ترین
ذرائع میں سے ایک اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
محققین نے شمسی توانائی میں ایک اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے، شمسی سیل کی کارکردگی
کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ شمسی سیل کی کارکردگی توانائی کی مقدار ہے جو شمسی سیل
سورج کی روشنی کا استعمال کرتے ہوئے بناتا ہے۔ پچھلی دہائی میں تکنیکی جدت نے اس شمسی
یہ بھی پڑھیں
سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر تبدیل کرنے کا فیصلہ
سیل کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے۔ لیکن اب اس کامیابی کو صاف توانائی کی جانب
ایک بڑقدمقرار دیا جا رہا ہے۔ محققین نے ایک منفرد سیل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور 32.5 فیصد
شمسی تابکاری کا استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا کی۔ پروفیسر سٹیو البرچٹ نے کہا کہ یہ ایک بڑی
پیشرفت ہے جسے ہم چند ماہ پہلے تک نہیں دیکھ سکتے تھے۔ HZB میں شامل تمام ٹیموں نے مل کر
کام کیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پیرووسکائٹ/سلیکان ٹینڈم ٹیکنالوجی پائیدار توانائی کی
مزید پڑھیں
حکومت 9,000 میگاواٹ سولر انرجی کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے
فراہمی کے لیے بہت موثر ہے جسے جان کر ہم بہت پرجوش ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان
کے مطابق اس ریکارڈ کی اٹلی میں یورپی سولر ٹیسٹ انسٹالیشن نے آزادانہ طور پر تصدیق کی ہے۔