حال ہی میں ایک امریکی جوڑے نے اپنی شادی ایک غیر معمولی مقام پر گیس سٹیشن کی دکان کے باتھ روم میں منعقد کی جو کہ ڈسکو جیسا ماحول بھی فراہم کرتا ہے۔امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے لوگن ابنی اور ٹیانا السٹاک نے اپنی شادی کی تقریب ریاست کینٹکی کے ایک مشہور گیس اسٹیشن کے ایک اسٹور کے باتھ روم میں منعقد کی جس میں مہمانوں نے شرکت کی۔
اسٹور کا باتھ روم ایک بڑے سرخ بٹن کی وجہ سے آن لائن وائرل ہوا جسے دبانے پر باتھ روم میں ایک ڈسکو بال آن ہو جاتا ہے اور رنگ برنگی روشنیوں کے ساتھ موسیقی بجاتا ہے جس پر نوبیاہتا جوڑا رقص کرتا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ روایتی شادی میں دولہا اور دلہن منتوں کا تبادلہ کرتے ہیں اور پھر جوڑا تقریب کے اختتام پر ایک سرخ بٹن دباتا ہے جس سے ڈسکو کا ماحول بن جاتا ہے اور جوڑا رقص کرنے لگتا ہے۔