امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے اسرائیلی حملوں کو درست قرار دیدیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو درست قرار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رفح پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف کارروائی کا حق حاصل ہے۔

ایک بیان میں جان کربی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ رفح حملے میں حماس کے دو سینئر ارکان مارے گئے تھے اور حماس کے دونوں ارکان اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے ذمہ دار تھے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل شہریوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرے، اسرائیلی فوج سے رابطے میں ہیں، اسرائیل رفح حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
دوسری جانب فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیرس، نیویارک، بارسلونا، تیونس اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات رفح پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ زیادہ تر لوگ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
غزہ پر سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں سات ماہ سے زائد عرصے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 81 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com