70
جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی جس کے بعد کلیئرنس آپریشن کیا گیا
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقے تیرہ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جب کہ دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔