کمزور حکومت معاشی اصلاحات نہیں کر سکے گی، مہنگائی کا طوفان آئے گا،ماہرین

امکان ہے کہ نئی حکومت معیشت کو چلانے کے وہی پرانے طریقے آزمائے گی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اپنے معاملات چلانے کی کوشش کرے گی جس کے نتیجے میں مہنگائی بڑھے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ مختصر مدت میں ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم رہے گا تاہم غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ اور پاکستانی یورو بانڈز دباؤ میں آ سکتے ہیں۔ تجزیہ کار عدنان اگر نے کہا کہ جو بھی حکومت بنائے گا اسے معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے نیا پروگرام حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کے لیے پاکستان کو ٹیکسوں میں اصلاحات کرنا ہوں گی، اور زراعت اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس لگانا ہوں گے، لیکن اشرافیہ اپنے آپ پر ٹیکس کیسے لگنے دیں گے۔حکومت لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کے بجائے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ترجیح دے گی، امیروں پر ٹیکس لگانے کی بجائے پہلے سے اوور ٹیکس والے کاروبار پر ٹیکس بڑھانے کو ترجیح دے گی۔چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف فاروق نے کہا کہ پاکستان ایک اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سیاسی استحکام نہ آیا تو اسٹاک مارکیٹ اور یورو بانڈز کی قدر گرے گی۔ معاشی استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ تعلقات نئی حکومت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca