79
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں ایک عجیب واقعہ میں 160 کلو وزنی 62 سالہ خاتون بستر سے گر گئی اور اسے اٹھانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو بلانا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کے ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون اپنے اپارٹمنٹ میں بستر سے گر گئی ہے جسے اس کے اہل خانہ اٹھانے سے قاصر ہیں اور اسے فوری مدد کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں
عین وقت پر دولہا غائب، دلہن نے ہونیوالے سسر سے شادی کر لی
معلومات کے مطابق خاتون کروٹ بدلتے ہوئے اپنے بستر پر گر گئی اور اس کا وزن بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اہل خانہ کوشش کے باوجود اسے اٹھا نہ سکے۔ کوئی دوسرا راستہ نہ ملنے پر، انہوں نے اس واقعے کی اطلاع علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو دی۔
کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ یاسین تڈوی نے بتایا کہ مذکورہ خاتون خراب صحت کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔ اہل خانہ سے رابطہ کرنے کے بعد ریسکیو ٹیم فوری طور پر فلیٹ پر پہنچی اور خاتون کو اٹھا کر واپس بیڈ پر لٹا دیا۔ گرنے سے خاتون کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔