چند روز قبل مردہ قرار دیکر  آخری رسومات کیلئے جاتے ہوئےزندہ ہونیوالی  خاتون چل بسی

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایکواڈور میں چند روز قبل ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد آخری رسومات کے دوران حیران کن طور پر زندہ ہونے والی خاتون چند روز بعد انتقال کرگئیں، ان کے بیٹے نے موت کی تصدیق کردی۔

زندگی میں واپس آنے کے بعد بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناساز ہونے پر دوبارہ اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج حرکت قلب بند ہونے سے موت کی تصدیق کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایکواڈور کے شہر باباہویو میں 9 جون کو بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناساز محسوس ہونے پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔تاہم، صرف 3 گھنٹے بعد، ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔ اس کی موت کی اطلاع گھر والوں کو دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

30سال قبل مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہو گئی

خاتون کے بیٹے نے تصدیق کی کہ ان کی 76 سالہ والدہ ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ ماں کے انتقال کے بعد بیٹے نے ماں کی آخری رسومات کی تیاری کی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ جیسے ہی آخری رسومات کے دوران خاتون کو تابوت سے باہر نکالا گیا، وہاں موجود لوگوں نے دیکھا کہ خاتون سانس لے رہی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com