برطانیہ ،4روز قبل دریافت ہونے والا دوسری جنگ عظیم کابم پھٹ گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بناتےہوئے  پھٹ گیا

دھماکے کی آواز 15 کلومیٹر دور تک سنی گئی جب کہ شہریوں نے عمارتوں کے جھٹکے محسوس کیے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی کاؤنٹی نورفولک کے شہر گریٹ یارموتھ میں 4 روز قبل دریافت ہونے والا 250 کلو وزنی دوسری جنگ عظیم کا بم دھماکہ سے پھٹ گیا۔نارفولک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی ایجنسیاں، فوج، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ تین دن سے بم کو ناکارہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے باعث دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انتظامیہ کی جانب سے بم کو ناکارہ بنانے کے لیے کارروائی سے قبل علاقے کو خالی کرالیا گیا اور بم کی جگہ پر ریت کی دیوار کھڑی کردی گئی۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام پر سڑک پر گڑھا تھا جسے ٹھیک کرنے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com