اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وینکوور کے قلب میں واقع روبسن اسکوائر کے قریب ایک نوجوان لڑکے کو ہفتے کی رات چاقو مار کر زخمی کیا گیا، اور اس کی صبح ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
وینکوور پولیس نے واقعے کو قتل کی واردات قرار دیتے ہوئے 19 جولائی کی رات تقریباً 11:40 بجے تشدد کے واقعہ کا بتایا ہے۔
پولیس کے سارجنٹ اسٹیو ایڈیسن کا کہنا ہے کہ مواقع پر فوری تحقیقاتی ٹیمیں پہنچ گئیں اور فورینزک یونٹ نے شواہد اکٹھے کیے۔ اس دوران پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعہ سے متعلق کوئی شواہد ہیں تو وہ تعاون کریں ۔
ایک عینی شاہد نے اگرچہ واقعہ کے وقت فون کرکے پولیس کو اطلاع دی تھی، مگر پولیس کا خیال ہے کہ ممکنہ شواہد جیسے فائر ورکس کی تقریب ‘Celebration of Light’ سے واپس آنے والے شہریوں میں ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جنہوں نے کچھ دیکھا ہو۔
لڑکے کی عمر تقریباً 15 سال تھی وہ سری، بی سی کا رہنے والا تھا، تاہم پولیس نے فی الحال اس کا نام ظاہر نہیں کیا ۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی گرفتار نہیں ہوا، مگر وہ شاید واردات کے پیچھے چھپے افراد تک پہنچنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔