عامر صدیق نے ویانا پولیس کی طرف سے صحافیوں کا ٹریننگ پروگرام مکمل کرلیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)اکستانی صحافی محمد عامر صدیق کے لیے ایک اور بڑا اعزاز۔وہ پہلے پاکستانی صحافی ہیں جنہوں نے ویانا پولیس کی جانب سے صحافیوں کی ٹریننگ پروگرام مکمل کیا ہے۔

ویانا پولیس کی جانب سے صحافیوں کے لیے ایک ٹریننگ پروگرام کہ عنوان "اجتماع میں صحافیوں کا طرز عمل”کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ٹریننگ کا اہتمام ویانا پولیس ڈیپارٹمنٹ کمانڈ سینٹر ( ایل پی ڈی) کے کمانڈ روم،/ ٹاپ فلور، شوٹننگ ایک ڈسٹرکٹ ویانا میں 25 مارچ بروز منگل کو کیا گیا۔ جس میں آسٹریا بھر سے آسٹرین جرنلسٹ کلب کے رجسٹرڈ جرنلسٹوں نے شرکت کی۔ریلیاں اور مظاہرے بار بار شرکاء، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تصادم کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ٹاسک فورس کے (آفیسر کرونل روڈولف ہاس) نے حفاظتی تربیت کے حوالے سے صحافیوں کو اگاہی دی۔ مزید انہوں نے بڑی اسکرین پر ویانا میں ڈرون کس طریقے سے کام کرتے ہیں اور کیا قانون صحافیوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ اس کے حوالے سے تفصیلی اگاہی دی۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ صحافت تمام شعبوں میں موجود ہے۔ اور اس کے لیے آداب، تربیت، ضابطہ اخلاق اور تعلیم کی بھی ضرورت ہے۔ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم صحافیوں کے ساتھ مل کر چلیں اور تعاون کریں۔

یاد رہے یہ ٹریننگ پروگرام پانچ گھنٹے کا تھا۔ جس میں پہلے پاکستانی صحافی محمد عامر صدیق جو کہ آسٹریا میں رجسٹرڈ ہیں ان کو آسٹرین جنرلسٹ کلب اور ویانا پولیس کی جانب سے مدو کیا گیا تھا۔ کہ وہ ائیں اور اس ٹریننگ پروگرام کا حصہ بنیں۔ جہاں انہیں خصوصی طور پر سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔

اس موقع پر سوالات اور جوابات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ٹریننگ پروگرام کے اخر میں اسٹرین جرنلسٹ کلب کی جانب سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے یہ صحافیوں کو مواقع دیا اور صحافیوں کے ساتھ مل کر چلنے کا عزم کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔