126
ابوظہبی ہوائی اڈے کا ٹرمینل اے کے آپریشنل ہونے کے بعد یہ ایک وقت میں 79 طیارے رکھ سکتا ہے اور اس میں سالانہ 4.5 ملین مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہوگی۔
ٹرمینل اے نے آزمائشی اور جزوی طور پر کام شروع کر دیا ہے لیکن یہ 9 فروری 2024 کو مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور اسی دن سے ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شیخ زید بن سلطان النہیان متحدہ عرب امارات کے بانی اور پہلے صدر تھے جو 2004 میں 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، انہوں نے متحدہ عرب امارات کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور اسے ایک جدید ملک بنایا۔