القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق ہمارے جنگجو گلی کوچوں میں دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کا پیچھا کر رہے ہیں۔القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو طویل، مسلسل اور لچکدار دفاع کے لیے تیار کر لیا ہے۔ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ میدان میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں
48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں تباہ کیں، ابو عبیدہ
خیال رہے کہ اسرائیل کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو یومیہ 260 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے اور غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو 50 ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔اسرائیل کی افرادی قوت کی وزارت کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ نے افرادی قوت میں 20 فیصد کمی کی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی شیکل 2012 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئی ہے، جنگ کے بعد اسرائیلی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.7 فیصد تک گر گئی ہے۔