ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) البرٹا ہیلتھ سروسز (AHS) نے کیلگری زون میں خسرہ کے ایک تصدیق شدہ کیس کی اطلاع دی ہے، جس میں ایک فرد شامل ہے جو حال ہی میں کیلگری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں
اونٹاریوں میں پہلی ہلاکت رپورٹ ،کینیڈا میں خسرہ کی بیماری شدت اختیار کر گئی
یہ شخص ویسٹ جیٹ کی پرواز 630 کے ذریعے کیلگری سے شارلٹ ٹاؤن روانہ ہوا۔ اے ایچ ایس کے مطابق خسرہ کا ممکنہ خطرہ درج ذیل مقامات اور اوقات میں موجود افراد کو ہو سکتا ہے،اگر آپ 1970 کے بعد پیدا ہوئے ہیں اور خسرہ کی ویکسین کی دو خوراکیں نہیں لیں ، تو آپ خسرہ کے خطرے میں ہو سکتے ہیں۔ ایسے افراد کو 21 دن تک اپنی صحت کی نگرانی کرنی چاہیے۔خسرہ کی علامات میں بخار ،کھانسی، ناک بہنا، سرخ آنکھیں ،خارش جو عام طور پر چہرے سے شروع ہو کر پورے جسم میں پھیلتی ہے۔
مزید پڑھیں
البرٹا ہیلتھ سروسز کی جانب سے کیلگری ایئرپورٹ پر خسرہ کے پھیلاؤ کا انتباہ
خسرہ ایک نہایت متعدی بیماری ہے جو ہوا کے ذریعے آسانی سے پھیلتی ہے۔ کمزور قوت مدافعت، حاملہ خواتین، اور 5 سال سے کم عمر بچے** زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔اگر آپ میں خسرہ کی علامات ظاہر ہوں تو گھر میں رہیں اور صحت کی کسی بھی سہولت یا کلینک جانے سے پہلے خسرہ ہاٹ لائن 1-844-944-3434 پر فوری رابطہ کریں۔البرٹا میں خسرہ کی ویکسین مفت دستیاب ہے۔ تجویز کردہ شیڈول کے مطابق:پہلی خوراک 1 سال کی عمر میںدوسری خوراک: 18 ماہ کی عمر میں