اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) حج کی درخواستوں کی وصولی آج سے ملک کے 15 نامزد بینکوں میں شروع ہوگی۔حج کی درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کرائے جائیں
، دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی، جب کہ حج کے بقیہ واجبات یکم سے دس فروری تک ادا کیے جائیں۔
مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ 89،605 ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 5000 نشستیں مختص کی گئی ہیں، جب کہ امریکی ڈالر میں یکمشت ادائیگی بیرون ملک سے کرنی ہوگی۔
وزارت کے ڈیش بورڈ پر سینکڑوں بینک برانچوں کی کارکردگی کی براہ راست نگرانی کی جائے گی، خواتین زائرین سرپرست کی اجازت سے کسی قابل اعتماد گروپ کے ساتھ محرم کے بغیر روانہ ہو سکیں گی۔
اضافی سہولیات میں علیحدہ خاندانی کمرے، قربانی کی سہولیات شامل ہوں گی، جبکہ سرکاری حج پیکج میں ایئر ٹکٹ، خوراک، تربیت، ، ویکسین شامل ہیں، تاہم سنگین اور پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا افراد کو حج کے لیے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مذہبی امور کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ حاملہ خواتین حج پر نہیں جا سکیں گی جبکہ 12 سال سے کم عمر کے بچے بھی حج پر نہیں جا سکیں گے۔