گوگل میپ کےبتائےراستےپرسفرکرنیوالی گاڑی دریامیں جا گری،3 افراد ہلاک

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) گوگل میپس کے بتائے گئے راستے پر جانے والی گاڑی زیر تعمیر پل سے دریا میں جاگری۔

حادثہ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کا استعمال کرتے ہوئے بریلی سے داتا گنج جانے والی کار ضلع فرید پور میںزیر تعمیر پل سے 50 فٹ نیچے دریا میں گر گئی۔حادثے میں دو بھائیوں اور ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں فرخ آباد کے رہنے والے امیت اور وویک کمار شامل ہیں جبکہ پولیس تیسرے مقتول کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق رواں سال سیلاب کے باعث پل کا اگلا حصہ دریا میں گر گیا تاہم گوگل میپس میں تبدیلی کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ۔ گاؤں والوں کی طرف سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے گاڑی کو رام گنگا ندی سے باہر نکالا، جس میں سوار تینوں کی موت ہو گئی تھی۔

واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آشوتوش شیوم نے کہا کہ پل زیر تعمیر ہونے کے باوجود اس میں حفاظتی باڑ یا کسی خطرے کا نشان نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پل پر مناسب حفاظتی اقدامات کئے جاتے تو یہ المناک سانحہ رونما نہ ہوتا۔اہل خانہ اور دیہاتیوں نے حادثے کا ذمہ دار انتظامیہ کو ٹھہراتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com