16
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عالمی اسرائیلی فوجیوں کو 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے۔
نعیم قاسم نے اتوار کو ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کو 18 فروری تک لبنانی سرحدوں سے نکل جانا چاہیے اور اسرائیل کے پاس اب لبنان میں رہنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے کیونکہ یہی معاہدہ طے پایا تھا۔ حزب اللہ کے رہنما نے اسرائیل کا نام لیے بغیر خبردار کیا کہ سب جانتے ہیں کہ قابضین سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنانی علاقوں سے انخلاء کرنا ہوگا تاہم اسرائیل لبنان کی سرحد کے اندر پانچ مقامات پر اپنی فوجیں رکھنے پر بضد ہے۔