بادی النظر میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غلط ہے، سپریم کورٹ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بادی النظر  میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غلط ہے، سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے حکم کے خلاف کیس میں حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی پنجاب اختیارات معطل کر دیئے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپیکر پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی۔

تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب ہوا جس میں حمزہ شہباز کو 179 اور پرویز الہی کو 186 ووٹ ملے تاہم ڈپٹی سپیکر نے چوہدری شجاعت حسین کے مبینہ خط کی بنیاد پر ق لیگ کے دس ووٹ مسترد کردئیے

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جمہوری روایات ہیں کہ پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرتی ہے کہ کس امیدوار کو ووٹ دینا ہے، ہم ڈپٹی سپیکر کو ذاتی حیثیت میں سننا چاہتے ہیں، عدالت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو انتخابی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حمزہ شہباز کے حلف سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آئین اور قانون پر بات کرنی ہے۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے حمزہ شہباز، چیف سیکرٹری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کافی پیچیدہ معلوم ہوتا ہے، ڈپٹی سپیکر نے اپنے فیصلے میں لارجر بنچ کو ریفر کیا، لیکن حوالہ دیئے گئے پیراگراف کی نشاندہی نہیں کی۔

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری سپریم کورٹ میں پیش نہ ہو ئے تاہم ان کے وکیل پیش ہوئے۔

دوست مزاری کے وکیل عرفان قادر نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ عدالت کے استفسار پر وکیل نے کہا کہ آپ نے پچھلے آرڈر میں لکھا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کیسے فیصلہ دے سکتا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی سپیکر فیصلے کا ریکارڈ پیش کریں اور اس کی بنیاد پیش کریں، ہم ابہام کے ساتھ صوبہ نہیں چھوڑ سکتے، حمزہ شہباز شریف کے بطور وزیراعلی اختیارات فی الحال معطل ہیں پیر کو دوبارہ سماعت ہوگی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا