اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اردگان برتری حاصل کر رہے ہیں۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق 51 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق رجب طیب ایردوان 52.3% ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل کمال کلیک دار اوغلو 42.11% ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سنان اوغان اب تک 5.33% ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ .
یہ بھی پڑھیں
ترک انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ
ترکی کے سپریم الیکشن بورڈ کے سربراہ نے انتخابی نتائج کی اشاعت پر عائد پابندی ختم کر دی، تاہم سرکاری نتائج کے اعلان تک انتظار کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔یاد رہے کہ قبل از انتخابات پولس نے Kılıçdaroğlu کو برتری دی تھی، جو اردگان کی دو دہائیوں پر محیط زیادہ تر پالیسیوں کو واپس لینے کا عہد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آج ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 10:00 بجے) شروع ہوا اور مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے تک جاری رہا۔
مزید پڑھیں
ترکی صدارتی اور پارلیمانی انتخابات آج ہوں گے،صدر کیلئےاردوان سمیت تین امیدوار مدمقابل
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی تاریخ میں پہلی بار 24 جماعتیں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ترکی میں 65 لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردگان اور حزب اختلاف کے رہنما کمال کلیک داروغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔اگر 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہ ملے تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28 مئی کو ہوگا۔مختلف اندازوں کے مطابق 6 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کمال کلیک داروگلو کو اردگان پر معمولی برتری حاصل ہوسکتی ہے۔