اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کابل میں افغانستان کے پاکستانی گورنر پر حملے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملزم پاکستانی سفارت خانے کے قریب عمارت کی آٹھویں منزل پر رہائش پذیر تھا اور ملزم نے اپنی منزل کے تین کمروں میں دیسی ساختہ بم نصب کر رکھے تھے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان سیکیورٹی حکام کے پہنچنے پر ملزم نے رسی کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اے کے 47 رائفل، لانگ رینج آٹومیٹک رائفل، سنائپر رائفل اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان سیکیورٹی حکام نے ایک اور مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی گورنر پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔
پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے پر شدید احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے