سویڈ ن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنیوالے ملزمان پر فرد جرم عائد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف شواہد اکٹھے کرنے کے بعد فرد جرم عائد کر دی گئی۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی پراسیکیوشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں افراد نے چار مختلف مواقع پر کسی گروہ یا عقیدے کو اکسانے کے جرم کا ارتکاب کیا جب انہوں نے ایک مسجد کے باہر اور دیگر عوامی مقامات پر اسلام کی مقدس کتاب کی نمائش کی۔

قربان گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کی۔سینئر پراسیکیوٹر اینا ہانکیو نے کہا کہ ان دونوں افراد کے خلاف چار واقعات کے دوران بیانات دینے اور مسلمانوں کو ٹھیس پہنچانے کی نیت سے قرآن کو جلانے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ مسلمانوں کے عقیدے کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف شواہد زیادہ تر ویڈیو ریکارڈنگ پر مشتمل ہیں اور ان کی شناخت سیلوان مومیکا اور سیلوان نجیم کے نام سے ہوئی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca