پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں یوم پاکستان کی تقریب،قائم مقام ہائی کمشنر شاہ فیصل کاکڑنے قومی پرچم لہرایا

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔کینیڈا میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر شاہ فیصل کاکڑنے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں پاکستانی اور کینیڈین باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اپنے پیغام میں قائم مقام ہائی کمشنر شاہ فیصل کاکڑ نے قوم کے بانی خصوصاً قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کو ان کے وژن اور قیام پاکستان کے لیے انتھک جدوجہد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
متعدد شعبوں میں کئی دہائیوں کے دوران ملک نے جو اہم پیش رفت کی ہے، اس پر روشنی ڈالتے ہوئے ہائی کمشنر نے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانیوں کے عزم کو اجاگر کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے اور اپنے اپنائے ہوئے وطن میں پاکستان کو فروغ دینے کے لیے کینیڈا بھر میں متحرک پاکستانیوں کے تعاون کو بھی سراہا اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca