283
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023-24 پر دستخط کر دیئےتفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے فنانس بل 2023-24 پر دستخط کر د ئیے ہیں۔
صادق سنجرانی کے دستخط سے بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے فنانس بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسے دستخط کے لیے صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں فنانس بل میں مزید ترامیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں جس کے بعد آئندہ مالی سال 2023-24 کے لیے 14 ہزار 480 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔