آئی ایس پی آر کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھی شرکت کی، آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال بشمول بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا.
شرکاء کو کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی واپسی کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں.
غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں سے معاشی نقصانات سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے فائدہ مند اثرات کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔