153
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یورپی یونین کی پولیس نے اٹلی کے طاقتور مافیا گروپ ڈیرنگیتا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہ کے 132 ارکان کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد پر منشیات، اسلحہ کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈ کے الزامات ہیں۔ اٹلی، جرمنی، بیلجیم سمیت کئی یورپی ممالک میں پولیس کے چھاپے مارے گئے۔
یوروپول کے مطابق مافیا نیٹ ورک جنوبی امریکا سے منشیات یورپ اور آسٹریلیا اسمگل کرتا تھا، اطالوی مافیا پاکستان کے راستے جنوبی امریکا کو ہتھیاروں کی سپلائی میں بھی ملوث تھا۔اس کے علاوہ، کوکین کے عوض برازیل کے منظم جرائم پیشہ گروہوں کو ہتھیاروں کی تجارت کی جاتی تھی۔
اطالوی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مافیا نے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے اسلحہ کا کنٹینر برازیل کو فروخت کرنے کی کوشش کی۔رپورٹس کے مطابق مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن 5 سال کی خفیہ تحقیقات کے بعد عمل میں آیا۔