ہوشاب اور تلسر میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی ، 4 دہشت گرد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور تلسر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہوشاب اور تلسر میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں خصوصی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا جب کہ آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com