خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 24 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے 24 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی ضلع اورکزئی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس میں فوجی دستوں نے مؤثر انداز میں ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور 14 دہشت گرد مار دیے۔

دوسری کارروائی ضلع خیبر میں انجام پائی، جہاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہونے والے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران مزید 10 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں اب بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو بھارتی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں، اور ان کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

پاک فوج کے مطابق قومی ایکشن پلان اور وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن "عزمِ استحکام” کے تحت، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی مہم جاری رکھیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں