زیارت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )زیارت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی نکال لی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی ملی۔

آپریشن کے دوران زیارت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اور ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد علاقے میں کلیئرنس کا عمل شروع کردیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران عمر جاوید شہید کی لاش ورچوم سے 5 کلومیٹر دور خلافت پہاڑ کے کنارے سے ملی۔ دہشت گردوں نے عمر جاوید کو اغوا کے فوری بعد قتل کردیا جب کہ باقی دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا