اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے لوگوں کو اٹھانے والی ایجنسیوں کے ڈی جیز کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ پارلیمنٹ سے منتخب نمائندوں کو کس نے اٹھایا، یہ خلائی مخلوق ہے، دیدہ دلیری سے جبری گمشدگی کی گئی۔ یہ جمہوریت میں نہیں چل سکتا۔ بہت ہو گیا، اب ایجنسیوں کے ڈی جیز کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جیز کے خلاف مقدمہ درج کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ محکمہ موسمیات کے ڈی جی پارلیمنٹ سے کسی کو نہیں ہٹا سکتے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سرکاری میٹنگ کے لیے گئے۔
127