افغان سرزمین سےپاکستان کیخلاف کارروائیا ں قبول نہیں،انوار الحق کاکڑ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لوگ کہاں کہاں پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے۔نگران وزیراعظم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل کابل میں ہونے والے ان مذاکرات میں دراصل ٹی ٹی پی کے لوگ شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ افغان طالبان پر منحصر ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ہمارے حوالے کریں یا ان کے خلاف کارروائی کریں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ بات قابل قبول نہیں کہ پاکستان کے خلاف کارروائیاں افغان سرزمین سے کی جائیں اور افغان طالبان تماشا دیکھتے رہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے ٹی ٹی پی کے حوالے سے موجودہ حکومتی پالیسی کی حمایت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔