اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی صدر عارف علوی سے مبینہ گفتگو سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی آڈیو میں یاسمین راشد صدر عارف علوی سے کہہ رہی ہیں کہ یہاں کے حالات بہت خراب ہیں۔ ہمارے کارکن پٹرول بم پھینک رہے ہیں اور آگ لگا رہے ہیں۔ خان صاحب کو سمجھائیں ورنہ لوگ اور پولیس والے مارے جائیں گے۔
صدر عارف علوی نے مبینہ طور پر یاسمین راشد کو جواب دیا کہ میں کچھ کرتا ہوں۔ میری اسد عمر سے بات ہوئی تھی۔ یاسمین راشد نے کہا کہ اگر یہ سب ہوا تو الیکشن ملتوی ہو جائیں گے
عارف علوی نے مبینہ طور پر یاسمین راشد سے کہا کہ میں اسد عمر سے دوبارہ بات کروں گا، جس پر یاسمین راشد نے کہا کہ آپ شاہ جی سے بھی بات کریں۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو میں یہ دونوں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر بات کر رہے ہیں۔
اہم ترین آڈیو لیک !!!
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور یاسمین راشد کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی۔ یاسمین راشد نے اعتراف کیا کہ ہمارے ورکرز پٹرول بم پھینک رہے آگ لگا رہے ہیں
آپ کچھ کریں۔خان کو سمجھائیں۔ 👇👇 pic.twitter.com/fRnWESxwMn— waqar satti 🇵🇰 (@waqarsatti) March 15, 2023
یاسمین راشد مبینہ طور پر اعجازشاہ کو بتا رہی ہیں کہ عمران خان نے کہا ہے کہ تمام اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی اپنے خادموں کے ساتھ پہنچیں۔ نہ آنے والوں کو ٹکٹ نہیں دوں گا۔ خان صاحب نے یہ بات براہ راست کہی ہے۔
جس کے مطابق اعجاز شاہ نے یاسمین راشد کو جواب دیا کہ میں سب کو بلا رہا ہوں۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میری طرف سے یہ پیغام سب تک پہنچا دو۔