اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کے نامور اداکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے۔
معروف اداکار نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اداکار نے متعدد ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں لازوال کرداروں سے اپنا نام بنایا۔
اداکار کے سب سے مشہور کامیڈی شوز میں، ففٹی ففٹی سب سے نمایاں ہے۔ انہیں بہترین کامیڈین کے کئی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
اسماعیل تارا گزشتہ تین روز سے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کے گردے فیل ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
اسماعیل تارا نے مختلف ڈراموں میں کام کیا وہ عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے اداکار تھے
لوگ ا ن کی اداکاری کو بہت پسند کرتے وہ گزشتہ کافی عرصے سے گردے فیل ہونے کے باعث
زیر علاج تھے۔انکی وفات ڈرامہ انڈسٹری کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے گزشتہ کچھ عرصے میں
پاکستان کے کئی مزاحیہ اداکار جدا ہوچکے ۔کامیڈی ادکار عوام کے کے لبوں پر مسکراہٹیں سجاتے
تھے ۔
اسماعیل تارا کے سب سے مشہور کامیڈی شو میں ففٹی ففٹی سب سے مقبول ہوا لوگ آج بھی
اسے دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔پاکستان کے بہترین مزاحیہ اداکار تھے مختلف شخصیات نے
ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔