فلسطین کی حمایت کرنے پر ہالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کو اپنے پروجیکٹس اور برانڈز سے نکال دیا گیا ہے جب کہ امریکی ماڈل گیگی حدید اور ان کی بہن بیلا حدید کو بھی اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے اشنا شاہ، عثمان خالد بٹ، صبا قمر، علی ظفر، عاطف اسلم، زارا نور عباس، مشی خان، ماہرہ خان، سجل علی اور دانیر سمیت دیگر شخصیات فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھا رہی ہیں۔
اب ایسی صورتحال میں دانیر مبین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں لکھے گئے ایک نوٹ میں انکشاف کیا کہ ’فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے میں نے بہت سے پراجیکٹس میں کام کرنے کے مواقع ضائع کیے ہیں، لیکن مجھے اس کا بالکل افسوس نہیں ہے
اس کے علاوہ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی آنکھیں نم تھیں
دانانیر نے مزید کہا کہ "والدین اپنے مردہ بچوں کو گلے لگا کر رو رہے ہیں یہ ظلم اب نہیں ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ 1400 اسرائیلی بھی مارے جا چکے ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان قطر کی ثالثی میں چار روزہ جنگ بندی جمعہ کو شروع ہوئی، اسرائیل اور حماس نے قیدیوں کا تبادلہ کیا۔
122