اداکارہ حمائمہ ملک اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لیے دن بھرکیا کرتی ہیں؟

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ وہ اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لیے دن بھر پانی پیتی ہیں۔
حمائمہ ملک کی خوبصورتی کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی ان کی خوبصورتی کے چرچے ہیں۔

اپنی جلد کی دیکھ بھال کے حوالے سے اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں دھوپ سے بچانے کے لیے ہمیشہ اپنے بیگ میں سن اسکرین کریم رکھتی ہوں، جسے میں روزانہ استعمال کرتی ہوں۔
حمائمہ نے کہا کہ میری جلد خشک ہے اس لیے میں اسے ہمیشہ موئسچرائز کرتی ہوں، اس کے ساتھ ساتھ ہر روز تین کپ گرین ٹی پیتی ہوں جس سے چہرے پر لکیریں نہیں پڑتی اور سبز چائے جلد کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی بھی سوڈا ڈرنک نہیں پیتی کیونکہ اس سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے، اس کے ساتھ میں دن بھر وافر مقدار میں پانی پیتی ہوں جس سے چہرے اور جلد میں نکھار آتا ہے اور جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔