اداکارہ میرا کی برطانوی ویزے کے لیے اپیل، لندن میں زیرِ علاج بہن کی عیادت کی خواہش

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ میرا نے برطانیہ کے ویزے کے لیے برطانوی حکومت سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ لندن میں زیر علاج اپنی بہن کی تیمار داری کے لیے جانا چاہتی ہیں، جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میرا نے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ سے خصوصی طور پر درخواست کی ہے کہ ان کی ویزا درخواست پر ہمدردانہ غور کیا جائے تاکہ وہ اپنی بیمار بہن سے ملاقات کر سکیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی بہن اور دیگر قریبی رشتہ دار اس وقت لندن میں مقیم ہیں، تاہم ایک پرانی غلط فہمی کی بنا پر وہ کئی سالوں سے برطانیہ کا سفر نہیں کر سکیں کیونکہ ان کی ویزا درخواستیں بار بار مسترد کی جاتی رہی ہیں۔
میرا نے مزید بتایا کہ اپنی حالیہ ویزا درخواست کے ہمراہ انہوں نے اپنی بہن کی میڈیکل رپورٹس بھی جمع کرا دی ہیں تاکہ ان کی اپیل پر سنجیدگی سے غور کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ برطانوی امیگریشن حکام نے ماضی میں میرا کو انگریزی زبان پر مکمل عبور نہ ہونے کی بنیاد پر برطانیہ میں داخلے سے روک دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان پر 10 سال کے لیے ویزہ حاصل کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اب وہ پابندی ختم ہو چکی ہے، لیکن ویزا حاصل کرنے میں مشکلات تاحال برقرار ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔