اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اداکارہ نرگس کے بیٹے نے اپنی والدہ پر تشدد کے بارے میں کینیڈا کے سفارت خانے کو درخواست بھیجی ہے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
اداکارہ نرگس کے بیٹے علی مرتضیٰ نے ٹورنٹو، کینیڈا سے پاکستان میں سفارت خانے کو درخواست بھیجی اور موقف اختیار کیا کہ میری والدہ غزالہ عرف نرگس کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر ان کے چہرے اور جسم پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
علی مرتضیٰ نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے جرم کی سزا دی جائے اور میری والدہ غزالہ نرگس کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔.
آئی جی پنجاب ڈاکٹر. عثمان انور کو نرگس کے بیٹے کی طرف سے کینیڈا کے سفارت خانے کے قونصلر کی طرف سے بھیجی گئی درخواست کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔.
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اس معاملے پر کہا کہ نرگس ٹارچر کیس میں میرٹ پر تحقیقات جاری ہیں۔.
واضح رہے کہ یکم نومبر کو سابق اداکارہ غزالہ ادریس عرف نرگس پر ان کے شوہر نے لاہور میں مبینہ طور پر حملہ کیا تھا اور اداکارہ کے بھائی نے 15 تاریخ کو پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔.