اداکارہ نرما ایک دہائی کے بعد منظر عام پر آگئیں ،مداح خوشی سے جھوم اٹھے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ نرما نے ایک دہائی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا اظہار کیا ہے، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو میں نرما کو جم میں اپنے ٹرینر کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس میں وہ گلابی رنگ کی ٹی شرٹ اور جم ٹراوزر میں نظر آئیں۔ ان کی فٹنس میں واضح بہتری اور وزن میں کمی دیکھی جا سکتی ہے، اور ان کا چہرہ بغیر میک اپ کے تھا، جو مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بن رہا ہے۔

نرما کی آخری فلم "شیرِ لاہور” 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد وہ میڈیا اور انڈسٹری سے دور ہو گئی تھیں۔ اس دوران کئی افواہیں گردش کرتی رہیں کہ وہ ذاتی مسائل کا شکار ہیں، تاہم حالیہ ویڈیوز نے ثابت کر دیا کہ نرما نہ صرف اپنی زندگی میں خوش ہیں بلکہ صحت کا بھی خیال رکھ رہی ہیں۔

 

مداحوں نے انسٹاگرام اور فیس بک پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اگر نرما واپس اسکرین پر آئیں تو یہ ایک خوش آئند لمحہ ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔