80
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 200 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے۔
ADB کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق قرض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی، جس سے تقسیم کار کمپنیوں کی پائیدار بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں بجلی کی تقسیم کار تین کمپنیوں لیسکو، ایم ای پی سی او اور سیپکو کو مدد فراہم کی جائے گی جو ان کے علاقوں میں پائیدار توانائی میں موثر کردار ادا کریں گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کو 86.2 ملین ڈالر کے ترقیاتی قرضے کا اعلان کیا تھا۔