186
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، ان کے دیرینہ دوست افگن فاروق ان کے خلاف کرپشن کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، ان کے دیرینہ دوست افگن فاروق ان کے خلاف کرپشن کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کے دوست افگن فاروق نے بھی ان کے خلاف اینٹی کرپشن حکام کو بیان ریکارڈ کرایا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان فاروق نے بیان میں کہا ہے کہ ٹھیکیدار نے دو ارب کے منصوبے میں 25 کروڑ روپے دیے، 5 کروڑ روپے ایڈوانس دینے کا وعدہ کیا اور بل کلیئر ہونے پر 20 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا،5 کروڑ دیے گئے، یوریا کھاد کے سفید بنڈلوں میں ایک ایک کروڑ کے پانچ پیکٹوں میں 5 کروڑ ادا کیے گئے، پرویز الٰہی نے پیکٹوں سے پیسے نکالے او ر اپنے سامنے گنوائے
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ مقدمہ اپریل میں ریڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالوارث کی شکایت پر درج کیا گیا تھا