گوگل کروم میں 4 نئی دلچسپ خصوصیات کا اضافہ

کروم 123 صارفین کے لیے کچھ دلچسپ خصوصیات لائے گا۔ایک خصوصیت پی ڈی ایف ریڈر کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر کروم براؤزر کا حصہ بنانے سے متعلق ہے۔اس وقت کروم براؤزر کا ڈیسک ٹاپ ورژن کافی عرصے سے پی ڈی ایف ریڈر استعمال کر رہا ہے تاہم اب یہ فیچر اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر کے ساتھ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پی ڈی ایف فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ ویب براؤزر میں ہی کھلیں گی۔ایک نئی خصوصیت کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں اینڈرائیڈ جیسا میڈیا پلیئر ہے۔

اسی طرح کا میڈیا پلیئر فی الحال گوگل پکسل فونز میں پلے بیک اور کاسٹنگ بٹنوں کو تبدیل کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔اس فیچر سے آپ کروم پر لنکس کے بجائے ٹیب گروپس کو شیئر کر سکیں گے۔ہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور ڈیسک ٹاپ ورژن پر کروم صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔اسی طرح کروم 123 میں مختلف ڈیوائسز کے درمیان سوئچنگ کے عمل کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔گوگل اس کے لیے کروم براؤزر کا ایک نیا ریزیوم ٹیبز آپشن حصہ بنا رہا ہے۔اس آپشن کے تحت، دیگر ڈیوائسز میں کھولے گئے ٹیبز نئے ڈیوائس کے ٹیب پیج میں ظاہر ہوں گے۔یہ فیچر ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca