ہاں واقعی، میٹا کی ملکیت والی ایپ نے ایک نئی گیم کا اضافہ کیا ہے جو پرانے گیمز کے شائقین کو ضرور پسند آئے گا۔یہ گیم ماضی میں موبائل فونز میں دستیاب پونگ گیمز کی طرح ہے۔اس گیم تک رسائی کے لیے آپ کو ڈائریکٹ میسج پر جانا ہوگا اور چیٹ کھولنا ہوگی۔اس چیٹ پر کوئی بھی ایموجی بھیجیں اور کلک کریں، اسکرین پیلی ہو جائے گی اور آپ کا منتخب کردہ ایموجی وہاں ظاہر ہو جائے گا۔
اس کے بعد اوپر سے ایموجیز کی بارش شروع ہو جائے گی اور آہستہ آہستہ بیک گراؤنڈ کا رنگ گہرا ہوتا جائے گا جبکہ ایموجیز کے گرنے کی رفتار بھی بڑھ جائے گی۔آپ کا اعلی اسکور گیم میں محفوظ ہو جائے گا۔
جب آپ کسی شخص کو ایموجیز بھیج کر گیم کھیلنا شروع کرتے ہیں، تو وہ نہیں جانتے ہوں گے، لیکن وہ پوچھ سکتے ہیں کہ ایموجیز بھیجنے کا مقصد کیا ہے۔یہ گیم iOS اور Android ڈیوائسز کے زیادہ تر صارفین کے لیے دستیاب ہے۔انسٹاگرام نے بھی اس گیم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایپ کو تفریح کا ذریعہ بنانے کے لیے ہمیشہ نئے فیچرز کی جانچ کر رہے ہیں۔تاہم کمپنی نے تمام صارفین کے لیے گیم کی دستیابی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
168