اردو ورولڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آزاد کشمیر کی کرکٹ لیگ کشمیر پریمئر لیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا ہے
اب آزاد کشمیر کی کرکٹلیگ میں سات ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ترجمان کے پی ایل کے مطابق
دوسرے ایڈیشن کے لئے نئی فرنچائز کا اضافہ کیاگیا ہے ڈرافٹنگ عید قربان کے بعد ہوگی
ٹورنامنٹ کے لئے نئی آنے والی ٹیم جموں جانباز ہے اس طرح اب سات ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہوں گی
کشمیر پریمئیر لیگ کی ٹیمیں:
جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہے۔