واٹس ایپ میں اسکرین شیئرنگ فیچر کا اضافہ

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  واٹس ایپ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اسکرین شیئرنگ کا ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے۔

WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو فی الحال اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے۔

یہ فیچر مائیکروسافٹ ٹیمز اور زوم جیسے ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارمز پر ویڈیو کالز کے دوران اسکرین شیئرنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔اسکرین شیئر کرنے کے لیے صارف کو واٹس ایپ پر اپنے کسی کانٹیکٹ کو کال کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ مس کال جعلسازی سے بچنے کا آسان طریقہ

کال کو کنیکٹ کرنے کے بعد، اسکرین کے نیچے بائیں کونے میں اسکرین شیئر کے آپشن پر کلک کریں۔اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اسمارٹ فون کے پورے ڈسپلے کو دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔تاہم، اسکرین شیئرنگ کے دوران واٹس ایپ آپ کو مطلع کرے گا کہ پیغام رسانی کے پلیٹ فارم پر موجود آپ کے رابطے اسکرین شیئرنگ کے دوران تمام تفصیلات جیسے پاس ورڈ، پیغامات، فون نمبرز اور دیگر ذاتی تفصیلات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

واٹس ایپ میسج ایڈٹ بٹن محدود صارفین کے لیے دستیاب

اس فیچر کے ذریعے صارفین اہم تفصیلات اپنے دوستوں یا جاننے والوں کے ساتھ حقیقی وقت میں شیئر کر سکیں گے۔عام طور پر ایسی خصوصیت دفتری معاملات میں زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہے۔جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور اگلے چند ہفتوں یا مہینوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com