106
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بنگلہ دیش کا احسن اقدام ، پاکستان سے آنے والے شہریوں ، سامان کے 100 فیصد معائنہ کی شرط ختم کر دی ہے۔
ڈھاکہ ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی اسکریننگ کے لیے قائم کی گئی خصوصی سیکیورٹی ڈیسک اور پاکستانی ویزا درخواست دہندگان کے لیے اضافی کلیئرنس کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ،دریں اثنا، وزیر اعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے قاہرہ میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جب کہ شہباز شریف نے سہولیات کا شکریہ ادا کیا۔