پاک بحریہ کےچاق اور چوبند دستوں نے سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد خان نیازی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر سبکدوش ہونے والے نیول چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو مبارکباد دی اور پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی کمان کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے نیوی میں خدمات انجام دینے کا موقع دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ قومی دفاع کے لیے ایک مضبوط اور بہترین ادارہ ہے، پاک بحریہ پیشہ ورانہ اور بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے، پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین بحری افواج میں ہوتا ہے۔
ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت انسانی زندگی میں بہت زیادہ اثرات مرتب کرے گی،مستقبل کے چیلنجز کو دیکھتے ہوئے استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے، بھارت میں انتہا پسندی کو فروغ دینا ہوگا۔
سابق نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا، سیلاب کی صورتحال میں بھی پاک بحریہ کا کردار کلیدی رہا، کورونا وبا کے دوران پوری دنیا کی معیشت بحران کا شکار تھی۔
106