جگر کی چکنائی کے دماغ پر منفی اثرات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن کے کنگز کالج اور سوئٹزرلینڈ کی لوزان یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ جگر پر چربی کے ذخائر جمع ہونے سے دماغ کو آکسیجن کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

ایک طرف تو اس کے نتیجے میں سوزش ہوتی ہے تو دوسری طرف یہ دماغی تنزلی سمیت دیگر پیچیدہ امراض کا باعث بنتی ہے۔فیٹی لیور کی یہ حالت اس قدر عام ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کی 25 فیصد آبادی کسی نہ کسی سطح پر اس کا شکار ہے اور ان میں سے 80 فیصد زیادہ وزن اور موٹاپے کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کونسی غذائیں دماغ اور یادداشت کو تیز کرتی ہیں؟

ماہرین نے چوہوں پر تجربات کیے ہیں جس میں جانوروں کے ایک گروپ کو 10 فیصد اور دوسرے کو 55 فیصد چکنائی (بطور غذائی کیلوریز) کھلائی گئی جو کہ چکنائی، چینی اور فاسٹ فوڈ کی کل مقدار تھی۔

16 ہفتوں کے بعد ماہرین نے چوہوں کے جگر اور دماغ پر کئی ٹیسٹ کئے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ تمام زیادہ چکنائی والے چوہوں میں NAFLD کی سطح زیادہ تھی اور ان میں انسولین مزاحمت پیدا ہوئی اور سب سے بڑھ کر دماغ کے کئی افعال متاثر ہوئے۔

دماغ کو ڈسٹ بن نہ بنائیں ،باتوں میں الجھناچھوڑ دیں

دوسری جانب نارمل صحت بخش خوراک کھلانے والے چوہوں میں ایسی کوئی حالت نہیں تھی۔اس کے بعد لوزان یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا کہ فیٹی لیور والے چوہوں کے دماغ آکسیجن سے محروم تھے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موٹاپا دماغ کی شریانوں کو بھی تنگ کرتا ہے اور اس کا تعلق فیٹی لیور سے ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca