اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) بلوچستان کے علاقے چمن میں افغان بارڈر فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کی بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 شہری شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چمن میں شہری آبادی پر افغان فورسز کی فائرنگ میں توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے
فائرنگ کے نتیجے میں 6 شہری شہید ہوئے جب کہ 17 دیگر افراد زخمی ہوئے پاکستانی سرحدی دستوں نے جارحیت کے خلاف بھرپور جواب دیا ہے
پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لیے کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعے کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
چمن بارڈر جسے فرینڈشپ گیٹ بھی کہا جاتا ہے صوبہ بلوچستان کو افغانستان کے قندھار سے ملاتا ہےاسے گزشتہ ماہ اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب مبینہ طور پر ایک مسلح افغان نے سرحد پار سے پاکستان کی طرف گھس کر سکیورٹی دستوں پر فائرنگ کی تھی، جس سے ایک فوجی شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
افغانستان میں طالبان کی زیرقیادت حکومت نے اس واقعے کو ‘افسوسناک قرار دیا