افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد افغان اہلکار ہلاک،19 چیک پوسٹوں پر قبضہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔

افغان فوجیوں اور خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اپنی پوسٹیں اور ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے انگور اڈہ، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چہ (بلوچستان) کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا مقصد خوارجی گروہوں کو سرحد پار پاکستان میں داخل ہونے کا موقع دینا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی چوکس اور تیار پوسٹوں نے فوری اور بھرپور جواب دیا، جو اب بھی جاری ہے۔ پاک فوج نے متعدد افغان پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
منوجبہ کیمپ ہیڈکوارٹر مکمل تباہ
پاکستان نے طالبان کے منوجبہ کیمپ بیٹلین ہیڈکوارٹر پر کامیاب حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کیمپ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق درجنوں طالبان اور غیر ملکی جنگجو اس کارروائی میں ہلاک ہوئے۔پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کے اندر کئی سرحدی پوسٹیں تباہ ہوئیں اور افغان فوجیوں و غیر ملکی دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
پاک فوج نے افغان فورسز کی 19 اہم پوسٹوں پر قبضہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کے دوران **افغان فورسز کی 19 کلیدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کے بعد شروع ہونے والی جوابی کارروائی رات گئے تک جاری رہی، جس میں پاکستانی فوج نے ہدف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور کئی پوسٹوں پر قبضہ کر لیا** جہاں سے پاکستان کے علاقوں پر حملے کیے جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار بڑی تعداد میں اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔پاک فوج نےباجوڑ کے سامنے کنڑ افغان پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جو آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔
طالبان کے فرار، لاشیں بکھری ہو ئی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کئی پوسٹوں سے فرار ہو گئے، جہاں اب بھی ان کی لاشیں موجود ہیں۔افغان جارحیت ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب افغان وزیرِ خارجہ بھارت کے دورے پر موجود ہیں ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز پاک افغان سرحد کے قریب داعش اور خوارج کے کیمپوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپا ہو چکی ہیں۔
کھرچر قلعہ مکمل طور پر تباہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان اور غیر ملکی عناصر کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔پاک فوج نے کھرچر قلعہ کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا — یہ قلعہ الـخوارج بغاوت کا مرکزسمجھا جاتا تھا۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی کئی چوکیوں اور غیر ملکی جنگجوؤں کے گروہوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔
فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری
پاکستانی افواج نے توپ خانے، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ فضائیہ اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے داعش اور خوارج کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں صرف انہی افغان فوجی مراکز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو **داعش اور خوارج کو پناہ دے رہے ہیں**، تاکہ عام شہریوں اور غیر متعلقہ مقامات کو نقصان نہ پہنچے۔
دورانِ میلہ، ترکمنزئی اور جندوسر کیمپس تباہ
ذرائع کے مطابق دورانِ میلہ اور ترکمنزئی کیمپ مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے جبکہ خارلاچی سیکٹرمیں پاکستانی فورسز نے افغان پوسٹوں کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔اسی طرح افغان جندوسر پوسٹ بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔
سعودی عرب کا ردعمل
سعودی عرب نے دونوں ممالک سے تحمل، مکالمے اور دانشمندی سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان اور افغانستان جیسے برادر ممالک کے درمیان امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی حمایت کرتا رہے گا۔
قطر کی گہری تشویش
قطر نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل، مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے ذریعے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔قطری وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان کشیدگی خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے اور اس کا حل صرف بات چیت اور سفارتکاری میں مضمر ہے۔
قبائلی عوام کا دوٹوک پیغام
کرم اور انگور اڈہ کے قبائل نے افغان سرزمین سے آنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک پشتو آڈیو پیغام میں قبائلی عمائدین نے واضح پیغام دیا کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پیغام میں کہا گیا وطن کا دفاع ہمارا فرض ہے، ہم جانتے ہیں کہ دشمن کو کس طرح سبق سکھانا ہے۔ عمائدین نے کہا کہ افغان سرزمین سے آنے والے دہشتگرد مسلسل پاکستانی سرحدی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں، جن کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔

 

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا ردعمل
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جواب دے کر واضح پیغام دیا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا **بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بردباری اور دانشمندی** کی پالیسی پر عمل کرتا رہا ہے، لیکن اگر قومی سلامتی یا شہریوں پر حملہ کیا گیا تو **مکمل اور سخت جواب دیا جائے گا۔
پاک فضائیہ کی کارروائیاں
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں — خصوصاً کابل، پکتیا اور سرحدی خطوں — پر مسلسل گشت شروع کر دیا ہے ٹی ٹی پی کے تربیتی مراکز اور ٹھکانوں کو ڈرون حملوں کے ذریعے ہدف بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے خوارجی گروہوں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
پاک افغان کشیدگی عوام نہیں، دہشتگردوں کی جنگ
ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں سے افغان فورسز کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔جب پاک فوج کی پیش قدمی جاری رہی تو افغان فوجی اپنی پوسٹیں چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے، جس کے بعد پاکستانی اہلکاروں نے ان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔